قوت بخش ادویات موت کا سبب بنے لگیں

لاہور میں سٹرائیڈ کے باعث جان گنوانے والے نوجوان کے لواحقین کا پریس کلب کے باہر احتجاج ، ادویات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا

جمعرات 24 نومبر 2016 21:40

قوت بخش ادویات موت کا سبب بنے لگیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 نومبر2016ء) قوت بخش ادویات کے استعمال سے آئے روز کسی نہ کسی کی موت ہو جاتی ہے۔ لاہور میں سٹرائیڈ کے باعث جان گنوانے والے نوجوان کے لواحقین نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور ان ادویات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب کے باہر مظاہرین نے بینزز اٹھا رکھے تھے جس پر سٹرائیڈ کیخلاف نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے قوت بخش ادویات پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ سٹرائیڈ استعمال کرنے پر کچھ روز قبل موت کے منہ میں جانے والے نوجوان احمد رضا کے والدین‘ رشتے دارں نے پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ احمد کے بھائی کا کہنا تھا کہ جم کے استاد نے قوت بخش ادویات کا زیادہ استعمال کروایا جس کی وجہ سے احمد چل بسا۔موت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔ احتجاج کے باعث پریس کلب اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک جام رہی جس سے گھنٹوں تک شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :