سنکیانک کے زلزلہ زدہ موضع سے 130گڈریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

100سے زائد مکانات منہدم ہو گئے 124کو نقصان پہنچا، ایک کان میں کام بند کر دیا گیا بعض ٹرینوں کے مسافروں نے بھی زلزلہ محسوس کیا ، بعض ریلوے اسٹیشن عارضی طور پر بند کر دیے گئے ،تین ٹرینیں کھڑی کر دی گئیں

ہفتہ 26 نومبر 2016 18:54

سنکیانک کے زلزلہ زدہ موضع سے 130گڈریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ..
ارومچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) جمعہ کی رات 6.7درجے شدت کے زلزلے کی لپیٹ میں موضع اکٹوسے قریباً130گڈریوں کا انخلاء عمل میں لایا گیا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ان گڈریوں کا تعلق موضع موجی سے ہے جہاں ایک دیہاتی مکان گرنے کی وجہ سے ہلاک ہو گیا ۔ ہفتہ کی دوپہر تک زلزلے کی وجہ سے 100مکانات منہدم ہو گئے جبکہ مزید124کو نقصان پہنچا ہے ۔

زلزلے کے مرکز سے قریباً35کلومیٹر دور ایک کان میں کام معطل کر دیا گیا ہے ۔ بعض ٹرینوں کے مسافروں نے بھی زلزلہ محسوس کیا ۔ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے ریلوے کے بعض حصے عارضی طور پر بند کر دیے گئے اور کم از کم تین ٹرینیں کھڑی کر دی گئیں ۔ اس زلزلے کا مرکز ایک دور افتادہ پہاڑی علاقے میں تھا جہاں بہت کم آبادی ہے ۔

(جاری ہے)

ایکٹو کا 96فیصد علاقہ پہاڑی ہے ۔

چین کے محکمہ زلزلہ نے لیول ۔IIIسطح کی ہنگامی ایکٹیویٹ کر دیا ہے اور علاقے میں ایک ٹیم بھیج دی ہے ۔ علاقائی طبقات والارضی بیورو نے بھی ایک ہنگامی ریسپانس کا آغاز کیا ہے ۔ حکام اور ماہرین کی ایک ٹاسک فورس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اپنے ساتھ 25کھیمے اور50کمبل لائی ہے ۔ اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے گزشتہ پانچ برسوں میں زلزلے کے مرکز سے 200کلومیٹر کے اندر4یا اس سے زیادہ زلزلے کے درجہ شدت 83جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں سب سے بڑا زلزلہ7دسمبر2015کو آیا جب 7.4درجے شدت کے زلزلے نے تاجکستان کو لرزا دیا ۔

متعلقہ عنوان :