ایران: 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ،40 ہلاک، 100 سے زخمی

واقعہ مشرقی تہران سے 250 کلو میٹر دور ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا 0 سے زائد مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا،48 تاحال لاپتہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:52

ایران: 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم ،40 ہلاک، 100 سے زخمی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) یران میں دو مسافر بردار ریل گاڑیوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ مشرقی تہران سے 250 کلو میٹر دور ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سیآنے والی دو ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔

دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں الٹ گئی جس کے نتیجے میں چالیس کے قریب افراد ہلاک اور سو سے زاید زخمی ہوئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر حسن روحانی نے شمالی صوبہ سیمنان میں ٹرینوں کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتیہوئے امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور واقعیکی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صوبہ سیمنان کے گورنر محمد رضا خباز نے اپنے ایک بیان میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ شاہرارود کے مقام کے قریب ہفت خان ریلوے اسٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرین پہلے سے وہاں کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیق کے مطابق یہ حادثہ فنی خرابی اور خراب موسم کا نتیجہ ہے۔ ایران کے دو شہروں مشہد اور تبریز کے درمیان ریل گاڑیوں کی آمد ور فت روک دی گئی ہے۔تبریز شہر کے گورنر نے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ ‘ کو بتایا کہ ایک ریل گاڑی میں 400 مسافر سوار تھے تاہم دوسری کے مسافروں کی تعداد کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق 100 مسافروں کو بہ حفاظت نکال لیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 48 افراد تا حال لا پتا ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :