شیخ رشید کی دسمبر 2016 سے قبل ایک شریف کے چلے جانے کی پیشنگوئی پوری ہوگئی

ہفتہ 26 نومبر 2016 23:26

شیخ رشید کی دسمبر 2016 سے قبل ایک شریف کے چلے جانے کی پیشنگوئی پوری ہوگئی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 نومبر2016ء) چیف آف آرمی سٹاف کے طور پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی دسمبر 2016 سے قبل ایک شریف کے چلے جانے کی پیشنگوئی پوری ہوگئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شیخ رشید احمد ٹاک شوز میں اکثر یہ پیشن گوئی کرتے تھے کہ دسمبر2016سے قبل دونوں شریفوں میں سے ایک شریف چلا جائے گا ، وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے نئے آرمی چیف کی تقرری اور جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے شیخ رشید کی کم از کم ایک پیشن گوئی تو پوری ہوگئی ۔ (ع ع)

متعلقہ عنوان :