نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستانی ٹیم 216 پر آؤٹ، بابر اعظم کے شاندار90 رنز
فہد شبیر اتوار 27 نومبر 2016 09:46
ہملٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2016ء)ہملٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 216رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، بابر اعظم نے 90رنز بنائے، یوں نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 55رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے، ٹم ساؤتھی نے 6وکٹیں حاصل کیں۔ سیڈن پارک، ہملٹن میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے آج 76رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگزکا آغاز کیا، بابر اعظم نے 34اور سرفراز احمد نے 9رنز کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا،سرفراز احمد 41رنز بناکر ویگنرکا شکاربنے۔
بابراعظم اور سرفراز احمد نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 74 رنز بنائے ،اس دوران بابر اعظم نے شاندار نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے بعد بابر اعظم اور سہیل خان نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 67رنز بناکر کیویز کی برتری کو مزید کم کردیا، اس موقع پر سہیل خان 37رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، وہاب ریاض بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئےجبکہ محمد عامر 5اور عمران خان 6رنز بناسکے،بابر اعظم نے شاندار 90رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.