مغربی بحرالکاہل پر چینی جنگی جہازوں کی پروازیں

کئی جنگی جہازوں نے اہداف حاصل کرنے کیلئے مشقوں میں حصہ لیا مشقیں معمول کی کارروائی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہیں ،ترجمان

اتوار 27 نومبر 2016 14:50

مغربی بحرالکاہل پر چینی جنگی جہازوں کی پروازیں

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) مغربی بحرالکاہل میں باشی چینل اور خلیج میاکو میں فوجی مشقوں کے دوران چینی ایئر فورس کے جنگی جہازوں نے علاقے پر پروازیں کیں ، ان پروازوں میں کئی قسم کے جنگی جہازوں نے اپنے اہداف حاصل کرنے کے لئے حصہ لیا ، سمندر کے ساتھ کے ملکوں کیلئے یہ سمندری مشقیں معمول کی کارروائی ہے جو بین الاقوامی قانون اور کارروائی کے عین مطابق ہے ، اس کا مقصد کسی سمندری ملک علاقے کو ٹارگٹ کرنا نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان گذشتہ روز ایئر فورس کے ترجمان شین جنکی نے یہاں ذرائع ابلاغ کے ساتھ کیا ۔ ترجمان ن مزید کہا کہ یہ مشقیں قانونی ، ذمہ دارانہ اور ہر لحاظ سے جائز تھیں ، چین کی ایئر فورس ایک اہم دفاعی فوجی قوت ہے اور تمام قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ، ایئر فورس سمندری علاقے میں یہ فوجی مشقیں باقاعدگی سے جاری رکھے گی اور یہ قومی خود مختاری ، سلامتی اور پرامن ترقی کیلئے اپنی اہلیت کو مزید بہتر بناتی رہے گی ۔