ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ،5 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات شروع

اتوار 27 نومبر 2016 15:40

ایران میں ایمبولینس ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ،5 افراد ہلاک،حادثے کی تحقیقات ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) ایران میں زخمیوں کو لے جانے والے ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر مکی میڈیا کے مطابق ایران میں زخمیوں کو لے جانے والا ایک ایمبولینس ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ بہ شہر کے گورنر سید خالد سجادی نے ایرانی بتایا ہے کہ ایران پٹرولیم کمپنی کا ایمبولینس ہیلی کاپٹر زخمیوں کی منتقلی کے لیے امیر کبیر پٹرول پلیٹ فارم گیا تھا ۔واپسی پر نا معلوم وجوہات کی بنا پر بحیرہ خزر میں گر گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :