دہشت گردی ،انتہاپسندی ،فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کیلئے منظم کوششیں کرنا ہوں گی،حافظ طاہر اشرفی
بیداری مسلم مہم کا مقصد عوام کو مسائل سے آگاہی اور حل کیلئے جدوجہد کرنا ہے چیئرمین علماء کونسل اور وفاق المساجد کے صدر کا لاہور ڈویژن کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب
اتوار 27 نومبر 2016 21:20
(جاری ہے)
دوسرے مرحلے میں 28نومبر کو ملتان اور 29نومبر کو رحیم یارخان اور بہاولپور میں اجتماعات ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے آپس کے اختلافات کی وجہ سے آج مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر حملوں کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔فلسطین میں اذان پر پابندی لگائی جارہی ہے۔ کشمیر،شام،عراق پر مظالم کا خوفناک سلسلہ جاری ہے۔ ان مسائل کا حل بے حسی اور بے بسی سے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھانے سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو انتہاپسندی کا طعنہ دینے والوں نے مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ آج ہندوستان اور امریکہ میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہوکر رہ گئی ہیں ۔ امریکی 9/11کیلئے جاستا قانون لاتے ہیں لیکن امریکہ نے جو لاکھوں انسانوں کا عراق،افغانستان ،لیبیاء میں قتل عام کیا ہے اس کا جواب کون دے گا۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ امریکہ ایران سے دوستی کا ڈرامہ کرکے ایران کے ذریعے عرب ممالک کی سلامتی اور استحکام سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔ ایران کو معلوم ہونا چاہئے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے ۔ایران کو عرب ممالک کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات کا دروازہ کھولنا چاہئے اور شام ،عراق،یمن،بحرین میں ہونے والی مداخلتوں کو ختم کرنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.