نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے نابلس کی القدس شاہراہ بلاک کردی، ٹریفک جام ہوگئی

پیر 28 نومبر 2016 15:11

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2016ء) شمال غرب اردن کے شہر نابلس کے بلاطہ کیمپ کے پاس سے گزرنیوالی القدس شاہراہ کو سوموار کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے بند کر دیا۔ یہ افراد سیکیورٹی اداروں کے ہاتھوں اپنے بعض مبینہ اشتہاری ساتھیوں کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے۔ اشتہاری افراد کو گزشتہ روز اریحا سے حراست میں لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دسیوں مسلح نقاب پوش نوجوانوں نے القدس شاہراہ کو سڑک پر ٹائر جلا کر بند کر دیا۔ انہوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ احتجاجی مظاہرہ کرنیوالوں نے جنوبی نابلس کے کنارے واقع شہروں اور دیہات کو جانے والے ہر قسم کی ٹریفک بلاک کر دی۔شاہراہ کی بندش سے بری طرح ٹریفک جام ہو گیا جس کے بعد شاہراہ عمان کی جانب سے متبادل راستہ کا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات بلاطہ کیمپ کے رہائشی دو افراد کو حراست میں یہ کہتے ہوئے لیا تھا کہ دونوں انتہائی مطلوب افراد ہیں۔ ان کی گرفتاری اریحا شہر سے عمل میں آئی۔ گرفتار ہونے والوں میں محمد المسیمی المعروف 'النص' اور محمود ابو سریس المعروف 'اللوح' شامل تھے۔حکام کے مطابق المسیمی اور ابو سریس پر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر ایک سے زیادہ مرتبہ فائرنگ کا الزام ہے۔ نیز ان پر دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا بھی الزام لگایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :