موجودہ موسمی صورتحال شہد کی پیداوار پر اثر انداز ہو رہی ہے، ڈاکٹر رشید محمود

پیر 28 نومبر 2016 17:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رشید محمود نے کہا کہ موجودہ موسمی صورتحال شہد کی پیداوار پر اثر انداز ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رشید محمود ڈائریکٹر شعبہ ہنی بی نے پیر کو ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ موجودہ خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف شہید کی مکھیاں اور شہد کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے بلکہ خصوصاً بارانی علاقوں میںفصلوں کی کاشت بھی متاثر ہو رہی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات سے شہد کی مکھیوں کی انڈے دینے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے جس سے پیداوار پر اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سالانہ 10 ہزار میٹرک ٹن شہد کی پیداوار حاصل ہوتی ہے جس سے 1650 میٹرک ٹن شہد برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر حالیہ دنوں میں بارش ہو جائے تو پیداوار میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :