نیوز کیساتھ ساتھ ڈراموں کے مواد پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، طاہرہ ا ورنگزیب

کچھ ڈرامے ملک میں طلاق میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، ڈراموں میں اب منفی مواد آ نے سے معاشرے میں منفی اثر پڑ رہا ہے،قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال

پیر 28 نومبر 2016 22:41

نیوز کیساتھ ساتھ ڈراموں کے مواد پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، طاہرہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) ٹی وی چینلز چلنے والے تین ٹی وی ڈراموں پر ارکان قومی اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ کچھ ڈرامے ملک میں طلاق میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں ڈراموں میں اب منفی مواد آگیا ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں منفی اثر پڑ رہا ہے، نیوز کیساتھ ساتھ ڈراموں کے مواد پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے پیمرا کو خصوصی ہدایات کی گئیں ہیں کہ آپ ڈراموں کے مواد پر بھی توجہ رکھیں، انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر چلنے والے ڈرامے معاشرتی اقدار کے منافی ہیں اور پیمرا نے ٹی وی چیلنز کو ایڈوائزری جاری کی ہے کسی بھی ڈرامے یا ٹی وی چینل پر پابندی لگانا آسان نہیں ہے معاشرے پرمنٹ اثر ڈالنے والے ڈراموں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور منفی مواد والے ڈراموں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :