معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کی زیر صدارت اجلاس،ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ
منگل 29 نومبر 2016 22:17
(جاری ہے)
اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کے اہم مسئلے کے فوری حل کیلئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جب تک ماس ٹرانزٹ منصوبے کی بسیں مجوزہ روٹس پر نہیں چلیں گی اس وقت تک پرانے پرمٹ رکھنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانہ سے استثنی حاصل ہو گا اور جب پرمٹوں کے تجدید کا مرحلہ شروع ہو جائے تو پرانے پرمٹ کی حامل گاڑیوں کے مالکان کیلئے پرمٹوں کی تجدید پر اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر معاون خصوصی نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسے جلد منظوری کیلئے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو ارسال کیا جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ یہ ایک عوامی مسئلہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف عوام کے عظیم تر مفاد میں ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے عام لوگوں کو سہولت میسر ہو۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات معاملات نمٹاتے وقت قانونی مجبوریاں آڑے آجاتی ہیں تاہم باہمی مشاورت اور خلو ص نیت سے تمام مسائل کا بہتر حل ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے ٹرانسپورٹروں کا تعاون ناگزیر ہے ۔اس موقع پر ٹرانسپورٹروں نے معاون خصوصی اور کمیٹی کے دیگر ارکان کا ٹرانسپورٹ برادری کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے اور مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.