سنگاپور تعلیمی درجہ بندی میں سرِ فہرست،امریکاکا دسواں نمبر

بین الاقوامی سطح پر منعقد پرائمری اور سکینڈری ٹیسٹ میں برطانیہ 11ویں نمبر پر برقراررہا

بدھ 30 نومبر 2016 15:03

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) ریاضی اور سائنس کے پرائمری اور سکینڈری سطح پر ہونے والے بین الاقوامی امتحانوں میں سنگاپور 57 ممالک میں سرِفہرست آگیا۔شمالی آئرلینڈ کے طلبا چھٹے نمبر پر ہیں جو کہ یورپی ممالک میں پہلی پوزیشن بنتی ہے لیکن برطانیہ کی پوزیشن چار سال پہلے کی سطح پر جوں کی توں برقرار ہے،بین الاقوامی فہرست میں مشرقی ایشیا کے ممالک جیسا کہ جنوبی کوریا اور جاپان سرِ فہرست رہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے 57 ممالک میں نو سے دس اور 13 سے 14 سال کی عمر کے چھ لاکھ سے زیادہ بچوں سے لیے جانے والے ٹیسٹ کی بنیاد پر ٹرینڈ اِن انٹرنیشنل میتھمیٹکس اینڈ سائینس سٹڈی ( ٹی آئی ایم ایس ایس) ہر چار سال بعد شائع ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مقابلے کا مرکز برطانیہ کا سکول سسٹم ہوتا ہے،سکینڈری سسٹم میں سنگا پور پہلے، جنوبی کوریا دوسرے اور تائیوان تیسرے نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں امریکہ کا نمبر دسواں ہے جبکہ برطانیہ 11ویں نمبر پر ہے۔فہرست میں پرائمری لیول میں انگلینڈ ریاضی میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں سے دسویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ سکینڈری لیول میں 10 سے 11ویں نمبر پر ہے۔سنگاپور کے شعبہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیم اچھے گریڈ لینے سے کچھ آگے کی چیز ہے۔ٹیمس کی ڈائریکٹر میشیل مارٹن کا کہناتھا کہ کامیابی کی سب سے اہم وجہ کوالٹی اور اساتذہ کی اہلیت ہے اور سنگاپور کی کامیابی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہاں تعلیم سب سے بالاتر ہے۔

متعلقہ عنوان :