خضدار لیویز فورس نے جرائم پیشہ افراد، اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی
بدھ 30 نومبر 2016 22:53
(جاری ہے)
خضدار سٹی میں لیویز فورس نے 32چھاپوں کے دوران 16اشتہاری ملزمان اور 8مشکوک افراد کو گرفتار کرلی ۔
سب تحصیل زیدی میں 30مرتبہ چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 25اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔تحصیل وڈھ میں لیویز فورس نے 43چھاپے مارے 25اشتہاری ملزمان گرفتار اور54مشکوک افراد کو حراست میں لے لی ۔تحصیل نال میں لیویز فورس نے 70چھاپہ مار کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ جس میں 6اشتہاری ملزمان اور 111مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔اسی طرح تحصیل مولہ میں 15چھاپے مارے گئے جس میں ایک اشتہاری ملزم گرفتار اور 11مشکوک افراد حراست میں لئے گئے تحصیل زہری میں 27مرتبہ چھاپے مارے گئے جس کے نتیجے میں 14اشتہاری ملزمان اور 4مشکوک افراد حراست میں لے لئے گئے ۔سب تحصل سارونہ میں لیویز فورس نے 11چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔سب ڈویژن کرخ میں لیویز فورس نے چھاپے مارے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔سب تحصیل باغبانہ میں لیویز فورس نے 37چھاپہ مارے جس کے نتیجے میں 27اشتہاری ملزمان اور 40مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔اورناچ سب تحصیل میں 24چھاپہ مارے گئے جس میں ایک اشتہاری اور 14مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔گریشہ میں 35چھاپے مارے گئے اور 35مشکوک افراد کو حراست میں لئے گئے ۔ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق 343کل چھاپوں میں 386بشمول اشتہاری اور مشکوک افراد کو گرفتار و حراست میں لئے گئے ۔ اس کامیاب کاروائیوں پر ڈپٹی کمشنر خضدار نے خضدار سٹی سمیت تمام تحصیلوں کے لیویز انچارج اور لیویز اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ لیویز فورس آئندہ بھی اپنی کاروائیاں اسی طرح جاری رکھے گی اور ضلع میں امن کے قیام میں اپنے فرائض ادا کرتی رہیگی ۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.