عدالتی فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں جائیں گے ،عمران خان

عدالت کاجوبھی فیصلہ آئے ہمیں قابل قبول ہوگا،قوم کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے والے تمام سیاستدانوں کوجیل میںڈالیں گے ،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 22:59

عدالتی فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں جائیں گے ،عمران ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعدپی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ میں جائیں گے ،عدالت کاجوبھی فیصلہ آئے وہ ہمیں قابل قبول ہوگا،قوم کی جیبوں پرڈاکہ ڈالنے والے تمام سیاستدانوں کوجیل میںڈالیں گے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے پارلیمنٹ میں واپسی کاعندیہ دیتے ہوئے کہاکہ جب تک کیس عدالت میں ہوپارلمینٹ نہیں جائیں گے ،عدالتی فیصلہ آنے کے بعدپارلیمنٹ جائیں گے ،ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ عدالت میں کیاڈرامہ چل رہاہے جبکہ وزیراعظم کواس سے کوئی سروکارنہیں ،وہ بدستوروزیراعظم ہیں ،عوام کی عدالت سے معلوم ہواہے کہ وزیراعظم جھوٹ بول رہاہے ،تاہم تمام حکومتی وزراء ان کی چوری چھپانے کیلئے سرگرم ہیں ،آج عدالت کے ججوں نے قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑادی گئی،مجھے یقین ہے کہ قطری شہزادہ عدالت میں پیش نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں کسی پرالزام نہیں لگاتا،سب کوجیل بجھوادیں گے ،جس نے قوم کاخزانہ لوٹاہے ان کامنصوبہ تھاکہ پانامہ کیس معاملے کوکھینچے رکھیں اوراسی طرح لوگ بھول جائیں گے ،خواجہ آصف نے انہیں کہاتھاکہ میاں صاحب کچھ عرصہ بعدلوگ یہ بھول جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نیب چیئرمین مجرم کے ساتھ ملاہواہے ،وہ وزیراعظم کے خلاف کوئی اقدامات نہیں اٹھاتے ،نیب میں وزیراعظم کے تیرہ حزب اختلاف کے لیڈرخورشیدشاہ کاایک کیس موجودہے ۔انہوںنے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباددینے کیلئے فون کیا،جنرل باجوہ نے کہاکہ ہم سب مل کرسب چیلنجزکامقابلہ کریںگی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :