سورج مکھی کی فصل کو موسم بہار اور موسم خزاں میں انتہائی کامیابی سے کاشت کیا جاسکتاہے ،ماہرین زراعت

جمعرات 1 دسمبر 2016 14:20

فیصل آباد۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء) ماہرین زراعت نے شمالی پنجاب کے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ سورج مکھی کی کاشت شیڈول کے مطابق مکمل کریں جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی سورج مکھی کی بروقت کاشت سے بمپر کراپ حاصل کی جا سکتی ہے نیز اگر کسی جگہ پر کاشتکار اب بھی فصل کاشت کرنا چاہیں تو وہ کاشت کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سورج مکھی ایک منافع بخش فصل ہے جس سے زمیندار کم از کم 35سے 40 ہزار روپے فی ایکڑ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ سورج مکھی موسم بہار اور موسم خزاں میں انتہائی کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ اس کے بیج میں 40سے 50فیصد تک اعلیٰ قسم کا تیل اور 20سے 22فیصد تک پر وٹین پائے جاتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ سورج مکھی کا تیل صحت کیلئے انتہائی مفید ہے جو انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے ۔انہوںنے بتا یا کہ سورج مکھی کی کاشت مختلف فصلوں کے ساتھ ردو بدل میں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :