صوبائی وزیر آبپاشی سکندر حیات خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے 2رکنی وفد کی ملاقات
اے ڈی بی کا پیہور ہائی لیول کینال کی توسیع کیلئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرنے پر رخامندی کا اظہار
جمعرات 1 دسمبر 2016 19:43
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کہ صوبہ کی 70%سے زیادہ آبادی کا دار و مدار زراعت پر ہے اور آبپاشی زرعی ترقی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت نے نہری نظام کی ترقی اور توسیع کیلئے جامع منصوبہ بندی کی ہے۔
ا نہوں نے اجلاس کو صوبے میں جاری اور مجوزہ بے شمار آبپاشی منصوبوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور خصوصی طور پر ترچ ایریگیشن کینال چترال اور سمال ڈیم منصوبوں پر روشنی ڈالی۔صوبائی وزیر نے وفد کے ارکان سے درخواست کی کہ صوبے میں نہری نظام کو ترقی دینے کیلئے جدید مشینری اور نئے دریافت شدہ طریقہ کار کو متعارف کرایا جائے تاکہ کم وقت میں بہتر نتائج حاصل ہو سکیں۔انہوں نے تجویز دی کہ صوبے میں ایک جدید اکیڈمی کا قیام نہایت ضروری ہے جہاں پر محکمہ ایریگیشن کے انجینئرز اور دوسرے تکنیکی عملے کو وقتاً فوقتاً جدید تحقیقات سے روشناس کیا جاسکے۔صوبے میںآبپاشی کے نظام سے متعلق جاری اور مجوزہ منصوبوں پر سیر حاصل بحث کے بعد اے ڈی بی کے نمائندوں نے صوبے میں نہری نظام کی منصوبہ بندی میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ بنک کی تکنیکی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ان کی تجاویز کو زیر بحث لائیں گے جو کہ آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوگا۔وفد کی ارکان نے خیبر پختونخوا میں موجود پانی کے قدرتی ذخائر کی موجودگی اور اس کے استعمال کیلئے بنائے گئے منصوبے پرمسرت کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کو بتایا کہ ان کا بنک خیبر پختونخوا کے شعبہ آبپاشی میں معاونت کو ترجیح دے گا۔صوبائی وزیر نے خیبر پختونخوا حکومت اور عوام کی طرف سے منصوبوں اے ڈی بی کی کا?شوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.