شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ یو نیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور نے جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے مزین جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز لیبارٹری کا افتتاح کردیا
جمعہ 2 دسمبر 2016 20:35
(جاری ہے)
انہوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے دوسرے شعبوں کو بھی شعبہ سٹی اینڈ ریجنل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ ڈین فیکلٹی آرکیٹکچر آف پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس انجم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیبارٹری پبلک سیکٹرز جامعات میں اپنی نوعیت کی واحد جدید سہولیات سے آراستہ تجربات کا مرکز ہے جو تحقیقی مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہو گی۔
لیبارٹری کی بنیادی خصوصیات کے بارے میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تیاری میں مجموعی طور پر 10ملین روپے کی لاگت آئی ہے اور یہ ائیر کنڈیشنز اور شمسی توانائی کے آلات سے لیس ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی کی60کور آئی7 کمپیوٹرز، سمارٹ بورڈ ، ملٹی میڈیا ,پروجیکٹر اور ہائی سپیڈ انٹر نیٹ کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی زیر غور ہے کہ اس کے قیام میںشعبہ کے سابق طلباء نے بھی بھر پور کردار ادا کرتے ہوئے عطیات فراہم کئے ہیں۔ قبل ازیں چیئر مین سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ پروفیسر ڈاکٹر رضوان حمید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس لیبارٹری سے تدریسی و تحقیقی میعار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خصوصی طور پر وائس چانسلر، ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر، شعبہ کے عملے اور آئی ٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے لیبارٹری کے خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں مدد کی۔ (رانا وقاص)مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.