ضلع کے دیہی وشہری علاقوں کی ترقی پر یکساں توجہ دے رہے ہیں، ڈی سی او
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:43
(جاری ہے)
اس ضمن میں ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے مقامی سطح پر عوامی ضروریات سے آگاہی ہو تی ہے کیونکہ براہ راست رابطہ ہونے کی وجہ سے وہ لوگوں کے مسائل کو بخوبی جانتے ہیں۔
ڈی سی او نے چک نمبر60شہبازپوراور چک نمبر29ج ب کے گرلزسکولوں کادورہ کیا اور اپ گریڈیشن سمیت ان کے دیگر مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ امین پورروڈ پراڈا باغ کے قریب گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں سیوریج ودیگر مسائل حل کرنے کے لئے متعلقہ ایکسئین اورڈائریکٹرکالجز کوہدایات جاری کیں۔انہوں نے ایم این اے ڈاکٹرنثارجٹ کی تجویزپرامین پور موٹروے انٹرچینج سے ائیر پورٹ تک سڑک کی تعمیر کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا اورچک نمبر66دھاندرا کی ڈبل روڈپرسٹریٹ لائٹس لگانے اورخالی جگہ پر پبلک پارکس کے قیام کی ہدایت کی۔انہوں نے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا معائنہ کرتے ہوئے اس سہولت میں اضافہ کرنے کے لئے مزید فلٹریشن پلانٹس کے قیام میں معاونت کرنے کا یقین دلایا۔انہوں نے واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن کے معاملات کو ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایم این اے ڈاکٹرنثار جٹ نے ان کے حلقہ کا تفصیلی دورہ کرکے زمینی حقائق کے مطابق عوامی مسائل کاجائزہ لینے پر ڈی سی او کا شکریہ ادا کیااورعوامی بہبودوسماجی ترقی کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تجاویز پیش کیں۔مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.