کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے چار کمیٹیاں تشکیل
ہفتہ 3 دسمبر 2016 18:29
(جاری ہے)
اجلاس کے دیگر شرکاء میں ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز ، ایم ڈی ڈویژنل کیٹل ماکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر افتاب احمد ، جی ایم عبدالرحمن، ایڈیشنل کمشنر جنرل ملک ضیاء اللہ ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری الیاس ، ڈائریکٹر کالجز ، رانا محبوب ، میانوالی و بھکر کے ڈی سی اوز، ایڈشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ( آن میڈیا لنک)خوشاب ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکڑسرگودہا محمد ذوالقرنین ودیگر متعلقین شامل تھے۔
کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے کہا کہ کمپنی کے معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپنی کے ایم ڈی کو کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات شفافیت سے چلائے جائیں ۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ کمپنی کے مالی و دیگر امور کی نگرانی ضلعی سپروائزری کمیٹیوں کے سپرد کی جائے جبکہ کمپنی کے ملازمین کیلئے اہداف مقرر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ، ڈاکٹر نادیہ عزیز نے کہا کمپنی بنانے کا مقصد مارکیٹ کمیٹیوں کو عوامی خواہشات کے مطابق بنائے ۔ ان سے زیادہ سے زیادہ وسائل پیدا کرنے اور عوام کو بھر پور سہولیات فراہم کرناہیں۔ اور ان مقاصد کا حصول بورڈ کے فرائض میں شامل ہیں۔ انہوں نے ڈویژن کی مارکیٹ کمپنیوں میںسہولیات کو بہتر بنانے اور کمپنی کے مقرر اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپنی کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ، اخراجات اور آمدنی کا تقابلی جائزہ سمیت دیگر امورکا جائزہ لیا جائے گا۔ بورڈ نے کمپنی اسٹاف کی بھرتی ، گارڈز کی تعیناتی سمیت دیگر امور کے اشتہارات آئندہ چار روز میں شائع کروانے کی ہدایت کی۔ اجلاس نے کمپنی اسٹاف کو کارکردگی کی بنیاد پراعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی جبکہ مارکیٹ کمیٹیوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مشینری کی خرید پر ایک لاکھ 96ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دی جبکہ سیکورٹی گارڈز کی تعینات کیلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی منظور شدہ ایجنسیوں سے سیکیورٹی خدمات کے ٹینڈر حاصل کرنے اور آئندہ اجلاس میں موازنہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.