کیلیفورنیا میں کانسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 دسمبر 2016 20:38

کیلیفورنیا میں کانسرٹ ہال میں آگ لگ گئی، 9 افراد ہلاک

اوکلینڈ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03دسمبر2016ء) کیلیفورنیا میں کانسرٹ ہال میں آگ لگ گئی جس کے باعث 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلوفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں واقع ویئرہاؤس میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد وئیر ہاوس میں کنسرٹ جاری تھا۔ آگ لگنے کے باعث 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ 20 افراد کے لاپتہ ہونے کا بھی بتایا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :