سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ 5فیصد کر دیا ،جس پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا،سید مراد علی شاہ
ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کافی سالوں کے بعد انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کا موقعہ ملا ہے اس موقعہ پر وفد کے اراکین کی ریفریشمنٹ کے ساتھ تواز و بھی کی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان پھولوں کی صورت میں شکریہ کے الفاظ ہیں انہوں نے یہ کہتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو پھول پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ معذور افراد کے لئے کسی پروگرام کا اہتمام نہیں کر سکے مگر میں آپ لوگوں کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرونگا اور آپکو سرکاری محکموں میں آپکی قابلیت کے مطابق مقررہ کوٹے کے تحت ملازمتیں فراہم کی جائینگی۔ انہوں نے تمام صوبائی محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ نئے عملے کی بھرتی کے حوالے سے معذور افراد کے کوٹے پر مکمل طریقے سے عملدرآمد کریں ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 2005میں سندھ اسیمبلی میں قرارداد پاس کی تھی جس میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر زور دیا گیا تھا کہ وہ تعمیراتی نقشوں میں وہیل چئیرز کے لئے ریمپ شامل کرے مگر اس بات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے ۔ انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ کسی بھی نئی عمارت کے لے آئوٹ پلان کی اس وقت تک منظوری نہ دیں جب تک کہ وہ اس میں علیحدہ سے وہیل چئیرز کے لئے ریمپ کی جگہ مختص نہ کردیں۔ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ وہ مختلف معذور افراد کے لئے کھیلوں کے ایونٹ کا انعقاد کریں انہوں نے کہا کہ میں 10دسمبر کو کراچی میں منعقدہ معذور افراد کے لئے بین الاقوامی کانفرنس کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کرونگا۔ سید مراد علی شاہ نے کراچی واٹر بورڈ کے معذور ملازم کی معطلی کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کرونگا اور آپ لوگوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات بھی قائم کی جائینگی۔ معذور افراد نے اس موقع پر سید مراد علی شاہ کے نام سے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ اس موقعہ پر سید مراد علی شاہ وفد کے اراکین کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بنوائی اور وہ ہر ایک کی وہیل چئیر پر جا کر انکے ساتھ ہاتھ ملایا اور انہوں نے انہیں پھول پیش کئیمزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.