بیلجیم میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہے گا
اتوار 4 دسمبر 2016 11:20
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء) بیلجیم کے وزیر داخلہ نے یورپی پولیس کی رپورٹ کی بنیاد پر ملک میں سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کی خبر دی ہے ۔
(جاری ہے)
بیلجیم کے وزیر داخلہ جان جیمبون نے کابینہ کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد، یورو پل ( یورپی پولیس) کی رپورٹ کی بنیاد پر یورپ میں داعش دہشت گردوں کے ذریعے نئے حملے کئے جانے اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کے پیش نظر ملک میں مزید تین ماہ کے لئے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری رہنے کا اعلان کیا ہے۔
جان جیمبون نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے چار سو ملین یورو کا بجٹ مختص کیا ہے۔ بیلجیم کی حکومت کے فیصلے کے ساتھ ہی سڑکوں اور میدانوں میں فوج کی موجودگی اور دہشت گردانہ حملوں کی روک تھام کے لئے پولیس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔واضح رہے کہ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں مارچ 2016میں دہشت گردانہ حملے کئے گئے تھے جن میں 32 افراد ہلاک ہو گئے تھی-مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
-
فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائینگے،چین،فرانس
-
چار سو خواتین سے جنسی زیادتی کرنیوالابھارتی سیاستدان جرمنی فرار
-
امریکی فوجی روس میں چوری کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.