یوسین بولٹ نے چھٹی مرتبہ آئی اے اے ایف ایوارڈ جیت لیا

اتوار 4 دسمبر 2016 12:30

موناکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 دسمبر2016ء) 9مرتبہ اولمپک چیمپئن بننے والے دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ چھٹی مرتبہ آئی اے اے ایف ایوارڈ جیت گئے ۔

(جاری ہے)

رواں برس منعقد ہونے والے ریو اولمپکس میں یوسین بولٹ 9گولڈ میڈلز حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ گذشتہ روز موناکو میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئر مین نے یوسین بولٹ کو ایوارڈ پیش کیا تھا۔ دوسری جانب ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی الماز ایانا خاتون ایتھلیٹ کی کٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں ہیں۔