سال 2017 :دنیا بھر میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے
سورج اور چاند گرہن کے اوقات میں دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں، ملک میں اہم تبدیلیاں رونما بھی ہو سکتی ہیں،ماہر علم
اتوار 4 دسمبر 2016 12:40
(جاری ہے)
سال رواں کا پہلاسورج گرہن26 فروری برج حوت کے 8 درجہ پر لگے گا اس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 5 بجکر 12 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن شام 7 بجکر55منٹ پر ہوگا اور یہ رات10 بجکر 32 منٹ پر ختم ہو جائے گا۔
یہ گرہن پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،ارجنٹائن،جنابی افریقہ اور زمبابوے کے علاوہ دنیا اور اور ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔سال رواں کا دوسرا چاند گرہن 7 اگست کو لگے گا۔یہ گرہن برج دلو کے 15 درجہ پر لگے گا ۔جس کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر46منٹ پر ہو گا مکمل گرہن 11 بجکر 20 منٹ پر جبکہ اختتام 1 بجکر 52 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہنپاکستان،بھارت،بنگلہ دیش،عرب امارات،انڈونیشاء،روس،جنوبی کوریا،آسٹریلیا،جاپان،ایران ،عراق اور دیگر ممالک میں بھی دیکھا جاسکے گا۔یہ چاند گرہن تمام ایشائی ممالک میں دیکھا جا ئے گا اور اس کے گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔اس کے علاوہ یہ گرہم جنوبی افریقہ اور اس سے ملحقہ ممالک کے سمندر میں بھی نظر آئے گا۔جبکہ سال رواں کا آخری اور چوتھا سورج گرہن 21 اگست کو برج اسد کی28 درجہ پر لگے گا۔اس سورج گرہن کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر ہو گا۔مکمل گرہن 11 بجکر 26 منٹ اور اسکا اختتام 2 رات بجکر 07 منٹ پر ہو گا ۔یہ گرہن امریکہ،یورپ،کینڈا،ارجنٹائن،برازیل میں دیکھا جائے گا۔پاکستان اور ایشائی ممالک میں دن کی روشنی ہو نے کی وجہ سے یہ سال کا آخری گرہن نہیں دیکھا جا سکے گا۔پیر خواجہ ناظر علی چنیوٹی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج گرہن اور چاند گرہن پاکستان میں زیادہ دیکھائی دیں گے اس کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔علاوہ ازیں پوری دنیا میں بھی اہم تبدیلیاں رونما ہو ں گی۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے محفوظ رہ سکیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.