پانی کی فراہمی سے زرعی اجناس کی پیداوارمیں بھی اضافہ متوقع ہے،ترجمان محکمہ انہار
اتوار 4 دسمبر 2016 13:50
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ سمندری ڈرینج سسٹم 790میل لمبے اے کے این ڈرین ، چنیوٹ ڈرین ،چک بندی ڈرین ،سمندری مین ڈرین، گوجرہ کھیوڑہ ڈرین ، ٹوبہ خیر والا ڈرین ،جھنگ انڈیپنڈنٹ ڈرین پر مشتمل ہے۔
انہوںنے بتایاکہ ڈرینج سسٹم کے قریبی علاقوں میں واقع بڑی بڑی فیکٹریوں اور کارخانوں میں حکومتی ہدایات کے باوجود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگائے گئے ہیں اور کارخانوںکاکیمیکل ملا مضر صحت پانی ان ڈرینج میں گر رہاہے جس سے آبی حیات تباہی کا شکار ہو رہی ہیں مگر متعلقہ محکمے اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کر رہے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ ایل سی سی سسٹم سے پانی کا اخراج 12243کیوسک ہے جسے نظر ثانی کرکے 15528کیوسک تک بڑھایا جارہاہے ۔انہوںنے بتایاکہ زمینی پانی کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل آباد زون کا 38 فیصد پانی میٹھا اور 62 فیصد کھاراہے۔ انہوںنے کہاکہ کھارا پانی زرعی پیداوار کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہاہے ۔ انہوںنے بتایاکہ اس وقت فیصل آباد کی 9نہروں میں 35100کیوسک پانی چھوڑاجارہاہے جس سے کاشتکاروں کی پانی کی مطلوبہ ضروریات پوری کرنے سمیت زرعی اجناس کی بمپر کراپس بھی حاصل ہونے کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.