پشاور‘ ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹر زمیاں محمد آصف 32 سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ڈ ہوگئے
اتوار 4 دسمبر 2016 19:00
(جاری ہے)
پولیس اصلاحات اور سپیشلائزڈ ٹریننگ سکولوں کا قیام اٴْن کی دن رات انتھک سخت کوششوں سے ممکن ہوا۔وہ بیک وقت پولیس فورس کے سولہ شعبوں کی نگرانی بہترین انداز میں مکمل یکسوئی کے ساتھ کررہے تھے۔
آئی جی پی نے سبکدوش ہونے والے آفسر کو ادارے کی ماں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے ایڈیشنل آئی جی پی کے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود پولیس کانسٹیبل کی طرح کا م کیااور کبھی انا پرستی اورعہدوںکی ٹاٹ بھاٹ کے شکار نہ ہوئے اور اٴْن کے کردار،سخت محنت ، صلہ رحمی اور کام سے لگن کوہر ایک کے لئے مشعل راہ قرار دیا۔ آئی جی پی نے کہا کہ نوکری کے سفر میں ساتھی کا علیحدہ ہونا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ تاہم سرکاری ملازمت سے بخیر و خوبی اور عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بڑی اعزاز کی بات ہے۔ اور مستقبل میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میاں محمد آصف 3 دسمبر1956 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 18 اکتوبر1984 کو پولیس فورس میں بحیثیت اے ایس پی ملازمت اختیار کی۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے پولیٹیکل سائنس، اسلامک اسٹیڈیز اور ایل ایل بی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ آپ نے بحیثیت ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرز ، ٹریننگ، ایڈیشنل آئی جی پی آپریشن خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، اے آئی جی ڈیویلپمنٹ، ایڈمنسٹریشن، ڈسپلن، لاجسٹک، ڈی پی اٴْو میاں والی، ناروال، ڈی جی خان، اٹک، خوشاب، فیصل آباد اور گجرانوالہ اور ایس ایس پی ٹریننگ پولیس گجرانوالہ ڈویڑن، ایس ایس پی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول اور ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو پنجاب فرائض سرانجام دیئے۔ آپ کو ٹریفک پلاننگ ڈیزائن،منیجمنٹ، ٹریننگ اور ایجوکیشن میں خصوصی ملکہ حاصل ہے۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کئی کورسز اور ٹریننگ حاصل کرچکے ہیں۔ آپ ایک ممتاز دانشور اور اچھے لکھاری بھی ہیں آپ کے ریسرچ پیپرز میں نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی، پاکستان میں پولیس ٹریننگ کے اخلاقی پہلو اور کیس اسٹیڈیز آف پیڈیسٹرین انسی ڈینٹس (Case Studies of Padestrian Incidents) اور اٴْردو تصانیف میں سفرنامہ اپنوں کے درمیان، خیال ناتمام، دید اور اٴْمید کا موسم شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹرزمیاں محمد آصف نے بچپن سے لیکر ملازمت تک اور اس دوران ان کی زندگی میں رونما ہونے والے اہم واقعات اور تجربات ،ساری زندگی سخت کام کے اٴْصولوں پر کاربند رہنے اور دیانتداری اور ایمانداری کو اپنا حاصہ بنانے پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اٴْن کی کامیابی کا راز ’’توڑا سا زیادہ کام کریں۔ آپ ممتاز ہو جائیں گے‘‘ ، ’’وہ کام کے بغیر کسی کام کے نہیں‘‘، ’’ہرمصیبت میں راحت کے بیج ہوتے ہیں‘‘ اور’’ اناپرست جیت کر بھی ہار جاتے ہیں،، کے اٴْصول پر مبنی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کسی غیرملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کرے گا ،دفترخارجہ
-
کابینہ ڈویژن نے رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیر اعظم تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ذمہ داریاں بھی سنبھال لیں
-
پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی دعوے ہوامیں اڑدیئے
-
غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی و دیگر فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب
-
ایف بی آر کے لئے تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل درد سربن گیا
-
سعودی عرب کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدہ، بائیڈن سے احتیاط کا مطالبہ
-
چار روز بعد آخر کار پی ٹی اے نے ایف بی آر کے احکامات پر خاموشی توڑ دی
-
بشری بی بی کی جانب سے توشہ خانہ تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الزام
-
’’ نفسیاتی مرض اور قے‘‘ کی ادویات غیرمعیاری قرار دے دی گئی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.