چین 2020ء تک جدید بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم تعمیر کریگا

سسٹم کا مقصد بیلٹ و روڈ سے متصل ممالک کے درمیان مربوطیت کو مستحکم کرنا اور بین الاقوامی ٹرانسپورٹ میں سہولت پیدا کرنا ہے

منگل 6 دسمبر 2016 21:57

چین 2020ء تک جدید بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ سسٹم تعمیر کریگا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) چین بیلٹ و روڈ منصوبے سے متصل ممالک کے درمیان مربوطیت کو مستحکم بنانے اور بین الاقوامی ٹرانسپورٹ میں سہولت کیلئے 2020ء کھلا ، جدید اور مستعد بین الاقوامی روڈ سسٹم قائم کرے گا ، آٹھ مرکزی شعبوں کی طرف سے مشترکہ طورپر جاری کئے جانیوالے ایک گشتی مراسلے کے مطابق چین بیلٹ و روڈ کے ساتھ جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی تعمیر کرے گا ، کسٹم کلیرنس صلاحیت کو بہتر بنائے گا اور بین الاقوامی ٹرانسپورٹ میں سہولت کیلئے ایمرجنسی ریسکیو صلاحیتوں کو مستحکم بنائے گا م۔

(جاری ہے)

وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک سینئر اہلکار وانگ شوائی پنگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس اقدام کا مقصد بیلٹ و روڈ سے متصل ممالک کے ساتھ اقتصادی راہداریوں کو ترقی دینا ، کراس بارڈر ٹرانسپورٹ اخراجات میں کمی کرنا اور ٹرانسپورٹ سروسز اور استعداد کو بہتر بنانا ہے،2013 ء میں چین کی طرف سے تجویز کیا جانیوالا بیلٹ وروڈ ایک انفراسٹرکچر اور ٹریڈ نیٹ ورک ہے جس کا مقصد ایشیاء کو قدیم تجارتی راستوں کے ساتھ یورپ اور افریقہ سے ملانا ہے ،بیلٹ و روڈ سے متصل خطے عالمی آبادی کا 63فیصد اور عالمی معیشت کو 29فیصد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :