اسدشفیق آسٹریلین پیسرز کاسامنا کرنے کیلئے تیار
جمعہ 9 دسمبر 2016 12:55
کینز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2016ء) قومی بیٹسمین اسد شفیق نے کہاکہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر آسٹریلیا کے بارے میں سب کچھ جانتے اور ہماری بھرپور مدد کررہے ہیں، شارٹ پچ بالز کا مقابلہ میں کٹ شاٹ سے کروں گا، ہم خود کو سوئنگ بولنگ کا سامنا کرنے کیلئے تیار کررہے ہیں۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نومبر 2011 سے جون 2013 تک کینگروز کی کوچنگ کرچکے،اب وہ باقاعدہ آسٹریلوی شہری بھی بن چکے ہیں، گرین کیپس کو امید ہے کہ ان کی مدد سے وہ میزبان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کا تاریخی کارنامہ انجام دینے میں کامیاب رہیں گے۔
اس بارے میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے کہاکہ ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ ہی کافی مشکل رہی ہے، آسٹریلیا میں کھیلنے کا چیلنج متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں یکسر مختلف ہے، اس لیے ہم یہاں پر اچھی اور مثبت کرکٹ کھیلنے کیلیے پرامید ہیں، مکی آرتھر یہاں کی کنڈیشنز سمیت ہر چیز کے بارے میں جانتے اور ہماری بہت زیادہ مدد کررہے ہیں۔(جاری ہے)
اسد شفیق مزید کہا کہ کوچ نے میرے ساتھ تین نکات پر بات کی، کٹ شاٹ پر دھیان دینے کا بھی کہاکیونکہ یہاں مجھے گیند کو کٹ کرنے کیلیے اچھا بانس ملے گا، اسی لیے میں اس پر توجہ دے رہا ہوں، ویسے بھی ہم سب کافی محتاط ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ میںہماری سیریز اچھی نہیں گزری، یہاں پر ہمیں پوری قوت صرف کرتے ہوئے کم بیک کرنا ہوگا، اسد شفیق نے کہا کہ میں پہلی بار آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے کافی پرجوش ہوں، مجھے پوری امید ہے کہ اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔
گلابی گیند سے ڈے اینڈ نائٹ میچ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میرا متحدہ عرب امارات میں پنک بال سے کھیلنے کا تجربہ کافی اچھا رہا مگر وہاں پر گیند زیادہ سوئنگ نہیں ہوئی تھی،البتہ اس کے الٹ ہو گا۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.