آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 117رنز سے شکست دیکر چیپل ہیڈلی ٹرافی 3-0سے اپنے نام کرلی
جمعہ 9 دسمبر 2016 18:34
میلبرن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء)آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں 117رنز سے شکست دے کر چیپل ہیڈلی ٹرافی 3-0سے اپنے نام کرلی،نیوزی لینڈ کی ٹیم 264رنز ہدف کے تعاقب میں 147رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل34،ٹام لیتھم28 اور کولن منرو 20رنز بنا کر نمایاں بلے بازرہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 3،فلکنر ،ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو میچ میں شاندار 156رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں مجموعی طور پر 299رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 264رنز بنائے ،آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر156،ٹریوس ہیڈ37 اور جارج بیلی 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نی3،سینیٹنر اور گرینڈ ہوم نے 2,2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.