سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے فصل کی کاشت کا موزو ں تر ین وقت وسط سے آخر جنوری تک ہے،ماہرین

ہفتہ 10 دسمبر 2016 12:50

سلانوالی۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2016ء)ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی کاشت کا موزو ں تر ین وقت وسط جنوری سے آخر جنوری تک ہے، خوردنی تیل ہماری خوراک کا بنیادی جزو ہے، پاکستان اس وقت 225ارب روپے خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ کرتا ہے، ایک اندازے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر خرچ ہونے والی رقم کے بعدیہ دوسری بڑی رقم ہے ،ماہرین زراعت کے مطابق سورج مکھی کی فصل ہر طرح کی ریتلی اور چکنی مٹی میں کاشت ہوسکتی ہے اس کی جڑیںبہت گہری ہوتی ہیں اس لیے کاشت سے پہلے گہرا ہل چلایا جاتا ہے تاکہ اسکی جڑیں زیادہ اچھے طریقے سے نشوو نما پاسکیں ،بوائی راونی کے بعد کریں اور بوائی کے دوران اس بات کا خیال رکھیںکہ زمین میں اچھی خاصی نمی موجود رہے ،اگر چہ مختلف حالات میںشرح بیج کی کمی بیشی کی جاسکتی ہے مگر عام طور پر اس کی شرح2کلوگرام سے 3کلوگرام فی ایکڑ رکھی جاتی ہے، بوائی کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ پودے سے پودے کا فاصلہ25سی30سینٹی میٹر اور قطار سے قطار کا فاصلہ70سی75سینٹی میٹر ہو، سورج مکھی کی فصل چونکہ 120دن میں تیار ہو جاتی ہے اسلئے اس کی آبپاشی کی ضروریات بھی کم ہے، سورج مکھی کی بہاریہ فصل کوچار مرتبہ آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے ،پہلا پانی کونپلیں نکلنے کے بعد، پندرہ دن بعد دوسرا پانی ،پودے کی بڑھوتری مکمل ہونے پر تیسرا، پھول بنتے وقت اور چوتھا بیج بنتے وقت آخری پانی بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے بیج صحتمند ہو تے ہیں اور ان کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے، کٹائی کیلئے موزوں وقت وہ ہے فصل کے پھول کا ہیڈ والا حصہ بھورا یاپیلے رنگ کا ہوجائے۔