تعلیم اور صحت کی سہولتوں کا فروغ تحریک انصاف کی ترجیحات میں سرفہرست ہے ،صوبائی حکومت نے دونوں شعبوں میں گرانقدر اصلاحات متعارف کرائی ہیں جس سے صوبے کے غریب عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہورہے ہیں،ہسپتالوں میں عملے کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ان کی حاضری کو یقینی بنایا گیا ہے، انصاف کارڈ کے ذریعے ہر غریب خاندان کو سا لانہ فی کس ساڑھے پانچ لاکھ روپے تک علاج معالجے کی مفت سہولت مہیا کی جائیںگی
صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان کا بنیادی مرکز صحت چاربانڈہ کو رورول ہیلتھ سنٹر کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 10 دسمبر 2016 19:46
(جاری ہے)
اس منصوبے پر ۴۱ کروڑ ۳۷ لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ ایک سال میں مکمل ہوگا ۔اجتماع سے یونین کونسل بابینی سے منتخب ضلعی کونسلر شیر بہادر ، رورل مردان سے ضلعی کونسلر شاہد باچہ اور سماجی رہنما ظاہر شاہ مہمند نے بھی خطاب کیا ۔
اس موقع پر ضلعی کونسلر اسفندیار خان اورتحصیل کونسلر ایاز صافی اور پی ٹی آئی کے رہبنماؤں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔جلسہ گا ہ پہنچنے پر وایر تعلیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ محمد عاطف خان نے کہا کہ ماضی میں عوام سے کبھی اسلام اورکبھی پختون کے نام ووٹ لینے والوں نے صرف اپنی جیبیں بھریں اور عوامی مسائل سے پہلو تہی کی ۔مردان کی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے ذاتی مفادات حاصل کیئے اور چند کاسہ لیسوں پر نوازشات کرتے ہوئے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیے۔ہماری حکومت نے نظام کو ٹھیک کا بیڑہ اُٹھایا ہے میر ٹ کو اہلیت کا معیار بنا دیا گیا ہے اور صوبے میں چالیس ہزار اساتذہ خالص میرٹ پربھرتی کئے گئے ہیں ،سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر ۱۲ارب روپے خرچ کیے گئے ہیںاور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنادیا گیا ہے اور غیر حاضر اساتذہ سے آٹھ کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ علاج معالجے کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور غریب عوام کی بے بسی کو دیکھتے ہوئے ہم نے انصاف کا رڈ کا نظام متعارف کرایا ہے جس سے اب غریب خاندان اچھے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت حاصل کرسکیں گے ۔کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس ہے اور ڈ ھائی سو پٹواریوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے ۔پی کے ۰۳ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں اور صرف بجلی کے مد ۵۲کروڑ روپے کی لاگت سے ۰۰۳ٹرانفارمر اورڈھائی ہزار کمبے نصب کئے گئے ہیں ،۰۳ کروڑ روپے کی لاگت سے گرلز ماڈل سکول اور ۰۳ کروڑ روپے ہی کی لاگت سے بخشالی میں گرلز ڈگری کالج پر کام جاری ہے جبکہ چاربانڈہ جو تین یونین کو نسلوں کے سنگم پر واقع ہے میں اس ہسپتال کی تعمیر سے مقامی آبادی کو ماہر مردوخواتین ڈاکٹروں کی خدمات حاصل ہوجائیں گی ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلحہ سکینڈل اور ایس ایم ایس اور ایزی لوڈکلچر متعارف کرانے والوں کو پی ٹی آئی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی ۔یہ لوگ جتنا بھی زور لگا لیں عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے ۔مستقبل بھی پی ٹی آئی کا ہے اور انشا ء اللہ عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک کو مسائل کے دلدل سے نکالیں گے ۔قبل ازیں محمد عاطف خان نے بی ایچ یو کو آر ایچ سی کا درجہ دینے کے لیے تعمیراتی کام کے تختی کی نقاب کشائی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.