شامی جنگ کو ختم کیا جائے،مایوس مغربی طاقتوں کی اپیل
حکومت کی طرف سے حلب پر اندھا دھند بم حملے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم ہیں،جان کیری
اتوار 11 دسمبر 2016 11:50
(جاری ہے)
انہوں نے روس اور اسد حکومت کے ایک اور حلیف ملک ایران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’’رحم کا مظاہرہ‘‘ کریں اور اس کے خاتمے میں مدد دیں۔
پیرس کی میٹنگ میں شامل فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں مارک ایغو اور شامی اپوزیشن کے مرکزی نمائندے ریاض حجاب نے بھی چھ سالہ پرانے اس تنازعے کا سفارتی حل تلاش کرنے پر زور دیا۔ فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ہمیں حقیقی سیاسی تبدیلی کے لیے شرائط واضح کرنا ہوں گی۔ مذاکراتی عمل اقوام متحدہ کی منظور شدہ قرار داد 2254 کے دائرے میں واضح بنیادوں پر شروع کیا جانا چاہیے۔ مرکزی اجلاس کے بعد حجاب کے ساتھ مغربی اور خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ بات چیت بھی کی۔فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق اپوزیشن کسی بھی شرط کے بغیر مذاکرات میں حصہ لینے پر آمادہ ہو گئی ہے لیکن فرانسیسی نیوز ایجنسی نے اپنے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اپوزیشن نے شام میں سیاسی تبدیلی کے بعد مذاکرات میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حلب پر حکومتی کنٹرول کے باوجود بھی شام کے بہت سے حصے باغیوں اور جہادیوں کے کنٹرول میں رہیں گے اور لڑائی کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔ ان کا سوال کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یہ کس طرح کا امن ہو گا اگر صرف قبروں میں ہی امن چاہیے تو۔برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کا اسد کو پیغام دیتے ہوئے کہنا تھاکہ شام کا کوئی فوجی حل موجود نہیں ہے۔ اسی طرح ان کے جرمن ہم منصب فرانک والٹر شٹائن مائر نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی برادری حلب کے مصائب دیکھ کر دنگ رہ گئی ہے۔ ہمارے پاس وہ لفظ ہی نہیں ہیں، جو حلب میں روز مرہ کی صورتحال کو بیان کر سکیں۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب کے شہریوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔باغیوں نے سن 2012ء میں حلب کا کنٹرول حاصل کیا تھا اور اب حکومتی فورسز اس کے 85 فیصد علاقے کو اپنے زیر کنٹرول کر چکی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.