چین آن لائن اسٹریمنگ کی نگرانی سخت کردے گا
فحاشی اور بیہودگی کے زمرے میں آنے والے مواد کے بارے میں کوئی رواوررعائت نہیں برتی جائے گی
اتوار 11 دسمبر 2016 21:50
(جاری ہے)
ایس اے پی پی آر ایف ٹی نے کہاکہ اس نے سال کے آغاز سے آن لائن ڈراموں ،فلموں اور سمعی وبصری پروگرواموں سمیت 100سے زیادہ قوانین و ضوابط مشتبہ خلاف ورزیوں کو نمٹایا ہے۔
سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن چین (سی اے سی)کے نائب سربراہ ژوان رونگ وین نے ریگولیٹرز ایسوسی ایشنوں اور انٹرنیٹ فرموں پر زور دیا ہے کہ وہ فحاشی ،تشدد اور افواہیں پھیلانے کے علاوہ رازداری میں مداخلت سمیت براہ راست سٹریمنگ کے مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرے۔سی اے سی کی طرف سے جاری کیے جانے والے ضابطے کے تحت پیش کاروں کیلئے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اصل ناموں کے ساتھ خود کو اندارج کرائیں جبکہ سروس فراہم کرنے والے سے کہا گیا ہے کہ وہ قوانین شکنی کرنے والے استعمال کنندگان کو بلیک لسٹ کریں اور مواد کو سنسنر کریں اور ایسے استعمال کنندگان کو دوبارہ رجسٹرڈ نہ کریں۔اس ضابطے کے تحت قومی سلامتی کونقصان پہنچانے معاشرے کو غیر مستحکم کرنے ،سماجی نظام کو دھرکرنے،دوسروں کے حقوق اور مفادات میں مداخلت کرنے اور فحاشی سمیت مواد غیرموزوں مواد پھیلانے کیلئے براہ راست اسٹریمز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،چین میں حالیہ برسوں میں آن لائن اسٹریمنگ تیزی سے پھیل گئی ہے جس سے زبردست کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ ریگولیٹرز کیلئے کئی چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں،جون تک سٹریمنگ سروس استعمال کرنے والوں کی تعداد 514ملین جو کہ چین کی انٹرنیٹ آبادی کا 72.4فیصد ہے،یہ بات 2016کی چین آن لائن اسٹریمنگ ڈویلپمنٹ جائزہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔(خ م)متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.