سی ڈی اے کے ایگرو فارم پر غیر قانونی قبضہ واگزار کرا لیا گیا
منگل 13 دسمبر 2016 17:44
(جاری ہے)
اسی طرح سٹریٹ نمبر 33سیکٹر F-8/1میں نالے کے کنارے دو کباڑ خانے غیر قانونی طور پر کاروبار کر رہے تھے جن کی سرگرمیوں سے اہلِ علاقہ شدید مشکلات کا شکار تھے لہٰذا دونوں کباڑخانوں کو موقع پر بذریعہ ویل ڈوزور مسمار کر دیا گیا اور موقع پر کام کرنے والوں نے اپنا تمام سامان وہاں سے منتقل کر کے جگہ خالی کر دی ہے ۔
بعدازاں گرین ایریا میں قائم ایک عدد چھپر ہوٹل اور ایک عدد شٹرنگ کا ٹھیہ بھی ختم کیا گیا ۔بری امام بازار میں دیگوں کی پکوائی کی غرض سے ایک دوکان غیر قانونی طور پر زیرِ تعمیر تھی جس کے خلاف بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے متذکرہ دوکان بمعہ شٹر مسمار کر دیا گیا ۔ گرین بیلٹ سیکٹر E-11میں قائم دو عدد ہوٹل کی نشاندہی محکمہ مال کے عملے نے کی جو کہ سی ڈی اے کی حصول شد ہ زمین پر تعمیر شدہ تھے دونوں ہوٹلوںبمعہ شیڈز کو موقع پر مسمار کر دیا گیا ۔ سیکٹر G-11/4میں گرین ایریا میں کچھ خانہ بدوش خاندانوں نے جھگیا ں بنا تے ہوئے سرکاری اراضی پر قبضہ ہوا تھا ۔ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پندرہ (15)جھگیوں کو مسمار کر تے ہوئے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی ۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ اور ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے سپر مارکیٹ ، سیکٹر F-6کا دورہ کیا جہاں تھالی ، نان ڈھابا اورگوالمنڈی جنکشن نامی ریسٹورنٹ نے اوپن سپیس کے نام پر تجاوزات کی ہوئی تھی موقع پر ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن نے تصدیق کی کہ ان ریسٹورنٹس کو دی گئی اوپن اسپیس کی اجازت منسوخ ہو چکی ہے لہٰذا ان ریسٹورنٹس نے اوپن اسپیس میں جو پودے اور دیگر سامان وغیرہ رکھا ہوا تھا فوری طور پر ہٹایا گیا جن میں سے پودے محکمہ انوائرنمنٹ کے عملے جبکہ دیگر تجاوزات انفورسمنٹ عملے نے ضبط کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.