اہلخانہ ، بیوی بچگانہ رویہ ترک کریں ورنہ شوہر ،بیٹا کھو دیں گے:باکسر عامر خان
بدھ 14 دسمبر 2016 08:54
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) اپنے والدین اور اہلیہ کے مابین جاری لڑائی کے بعد باکسر عامر خان بھی پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کہ میرے اہل خانہ اور میری بیوی میرے نام کو تباہ کر رہے ہیں،وہ بچگانہ رویہ ترک کریں ورنہ شوہر بیٹا کھو دیں گے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ اس جھگڑے میں پڑنا نہیں چاہتے مگر بہت برادشت کرچکے ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہیں، وہ گھر میں ہی رہنی چاہیے تھیں،اب معاملات اس طرف جارہے ہیں، جہاں وہ لوگ بیٹا اور شوہر کھودیں گے ، ان سب کا اپنا بچگانہ رویہ ترک کرنا ہوگا ۔
عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے فریال کی حمایت اس لیے کی کیوں کہ وہ حق پر تھی ، ان کی شادی کے بعد گھر والوں نے اہلیہ کے ہمراہ زیادہ اچھا سلوک نہیں کیا تاہم وہ نجی معاملہ منظر عام پر آنے پر خوش نہیں ہیں،ان کے بہن بھائی ان کے نجی معاملے کو بارہا سوشل میڈیا پر لاتے رہے ہیں ،انہیں یہ سمجھنا ہوگا کہ یہ سب کچھ کسی رئیلٹی شو کیلئے نہیں ہورہا ہے ،انہوں نے اس بارے میں اپنے والد سے بھی بات کی تھی لیکن انہوں نے بھی بات نہیں سنی جس پر وہ خاموش رہے اور صبر کرتے رہے تاہم ان کی اہلیہ نے خاموش رہنے سے انکار کرتے ہوئے آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا،اب یہ مسئلہ قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔(جاری ہے)
— Amir Khan (@amirkingkhan) December 13, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم ٹی ٹونٹی سکواڈ میں حسن علی کی شمولیت کا دفاع کرنے سامنے آگئے
-
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد
-
بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل محمد حارث کو نظر انداز کرنے کی وجہ بتا دی
-
قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، محمد عامر کو تاحال آئرلینڈ کا ویزہ جاری نہ ہوسکا
-
سٹرائیک ریٹ پر تنقید، وسیم اکرم ، ویرات کوہلی کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پی ایس ایل 10 کے پلے آف کیلئے انگلینڈ کے 3 سٹیڈیم زیر غور
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.