سانحہ آرمی پبلک اسکول کا زخمی طالبعلم چل بسا
سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 16:00
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : سانحہ آرمی پبلک اسکول کا زخمی طالبعلم سانحے کے دو سال بعد چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہوا طالبعلم ارشاد حسین سانحہ کے بعد ہی سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ ارشاد حسین کو سفاک دہشتگردوں نے کمر اور گردن میں گولیاں ماری تھیں۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارشاد راولپنڈی کے ایک اسپتال میں دو سال زیر علاج رہا جس کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔
خیال رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو سانحہ آرمی پبلک اسکول میں 150 سے زائد طلبا اور اساتذہ شہید جبکہ سیکنڑوں زخمی ہوئے تھے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ہی پاک فوج اور ملکی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اب تک کئی دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں سمیت جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.