ریاض: سعودی حکام نے 26دسمبر کو کرنسی کے نئے نوٹ اور سکوں کو جاری کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔

جمعرات 15 دسمبر 2016 17:10

ریاض: سعودی حکام نے 26دسمبر کو کرنسی کے نئے نوٹ اور سکوں کو جاری کرنے ..

ریاض۔(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15دسمبر2016) سعودی عرب میں پانچ،دس،پچاس،سواور پانچ سوریال کے کرنسی کے نئے نوٹ اور سکے 26جنوری سے جاری کیے جائیں گے۔گذشتہ رات سعودی سلطنت نے بادشاہ شاہ سلمان کی سرکردگی میں ہونے والی تقریب میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی پہلے سے جاری شدہ کرنسی کے پرانے نوٹوں کے بدلے میں نئے نوٹ جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

سعودی مانیٹری اتھارٹی کے گورنرالخولیفے کا یہ کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کاغذی کرنسی کو سکوں کے ساتھ تبدیل کر دیا جائے گا جس کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ کرنسی کے نوٹوں کی کارآمد رہنے کی عمر بارہ مہینو ں سے لیکر اٹھارہ مہینوں تک ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سکے بیس سے پچیس سال تک مارکیٹ میں کارآمد رہتے ہیں ۔انہوں نے سکوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سعودی ریا ل کے سکے کے اوپر والے حصے پر موجودہ اسلامی سال 1438ہجری جبکہ نچلے حصے پر 2016 لکھا گیا ہے۔اس تقریب میں یہ بھی بتایا گیا کہ پچیس اور پچاس ہلالہ کے سکوں پر شاہ سلمان کا خطاب "دو مقدس مساجد کا نگران"دونوں زبانوں انگریزی اور عربی میں لکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :