مسقط: ملک میں مختلف مقامات پرائیر کنڈیشنڈ بس سٹاپ بنانے کا اعلان کردیا گیا ۔

جمعرات 15 دسمبر 2016 18:01

مسقط: ملک میں مختلف مقامات پرائیر کنڈیشنڈ بس سٹاپ بنانے کا اعلان کردیا ..

مسقط۔(اردو پوائنٹ،تازہ ترین اخبار،15دسمبر2016)عمان میں مواصلات کے نام سے ایک مشہورو معروف ٹرانسپورٹیشن کمپنی نے ائیرکنڈیشنڈ بس سٹاپ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ سال 2017میں عمان میں موسم گرما کے آنے سے پہلے تین مختلف مقامات پر ائیرکنڈیشنڈ بس سٹاپ کا کام مکمل ہو جائے گا۔مواصلات کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اس اعلان کی تصدیق کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ ہم ان تین بس سٹاپس کو فی الوقت تجرباتی بنیادوں پر چیک کرنے کے لیے بنا رہے ہیں ۔

اس لیے ہم ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ یہ ائیر کنڈیشنڈ بس سٹاپ پورے عمان میں بنائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ان ائیر کنڈیشنڈ بس سٹاپس کو بنانے کا مقصد عوام کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سال 2017میں مواصلات کمپنی 118نئی بسوں کو عوام کی سہولت کے لیے لا رہی ہے ۔ یہ بسیں صبح چھ بجے سے لیکر رات نو بجے تک عوام کی سہولت کے لیے پندرہ منٹ کے وقفے سے مسلسل چلیں گی ۔ان ائیر کنڈیشنڈ بس سٹاپس کوبنانے کے فیصلے کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے ایک انڈین غیرملکی نے یہ کہا ہے کہ گرمیوں میں عمان کا درجہ حرارت 45ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے اس لیے عارضی طور پر بس کا انتظار کرنیکی صورت میں یہ ضروری ہے کہ اس طرح کی سہولت عوام کو پورے ملک میں دی جائے ۔