قانون کی حکمرانی کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، تاہم آنیوالے وقتوں میں بہتری کی امید نظر نہیں آتی: چیف جسٹس انور ظہیر جمالی

muhammad ali محمد علی جمعرات 15 دسمبر 2016 22:25

قانون کی حکمرانی کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، تاہم آنیوالے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15دسمبر2016ء) چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے آنیوالے وقتوں میں بہتری کی امید نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے اپنے اعزاز میں دیے گئے اعشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں افراتفری، فرقہ بندی، اقرباء پروری اور بدانتظامی کا دور دورہ ہے۔ عوام میں بے حسی اور نا امیدی کا احساس پروان چڑھ رہا ہے۔ قانون کی حکمرانی کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے۔ تاہم افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آنیوالے وقتوں میں بہتری کی امید نظر نہیں آتی۔

متعلقہ عنوان :