کمشنر سکھر کی زیر صدارت قانون نافذکرنیوالے اداروں کا اجلاس، چینی انجینئرزکی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
جمعہ 16 دسمبر 2016 00:02
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ کسی بھی چینی انجینئر کی ٹیم یا گاڑی سکیورٹی اسکواڈ کے بغیر کیمپ سے باہر سفر نہیں کریگی اور پیشگی اطلاع ضرور دی جائیگی، جبکہ کیمپ کے اندر مقرر وقت پر پہنچے گی۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سی پیک اور موٹروے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کے استعمال کیلئے ہائی ایس وین کی جگہ ڈبل کیبن گاڑیاں استعمال کی جائینگی جن میں جیمرز بھی لگائے جائیں ، ڈی آئی جی سکھر نے بتایا کہ جیمرز کیلئے ہوم ڈپارٹمنٹ اور وفاقی حکومت کو بھی لکھا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مشترکہ ایس او پی پر کام کرینگے اور ڈرائیور کو بھی ایس او پی کا حصہ بنایا جائیگا۔ کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے اس موقع پر تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ اپنے علاقوں میں چلنے والے اسٹون کریشنگ پلانٹس، ایکسپلوزو اسٹاک والے ڈیلرز اور سیلرز کا رکارڈ اور اعداد و شمار کا تفصیل حاصل کرینگے، آئیندہ ہفتے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی مدد سے غیرقانونی کریشنگ پلانٹس کے خلاف آپریشن اور کریک ڈائون کیا جائیگا۔ جبکہ کریشنگ پلانٹس اور فیکٹریوں میں کام کرنے والے لوگوں کی سکیورٹی کلیئرنس بھی لی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شاپس اینڈ سکیورٹی آرڈیننس کے تحت ہر پیٹرول پمپ مالک اور شاپنگ سینٹرز کو سی سی ٹی وی کیمرائیں لگانی ہیں، اس لئے تمام پیٹرول پمپس اور سینٹرز پر کیمرے لگائے جائیں، بصورت دیگر خلاف کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ کمشنر سکھر نے مزید کہا کہ موٹروے کی سائیٹس کے بلکل نزدیک چلنے والے اسٹون کریشنگ پلانٹس کے لائسنس کینسل کرنے کیلئے اعلیٰ حکام کو لکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں فارین سیل کو بھی فعال بنایا جائے اور تمام متعلقہ افسران آپس میں رابطے کو مضبوط بنائیں تاکہ چینی انجینئرز کی سکیورٹی یقینی بنائی جاسکے کیونکہ سی پیک ایک قومی کاز ہے، جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اجلاس کے دوراں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ کی دوسرے ہفتے میں طلب کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.