کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، دو بچوں سمیت چار افراد زخمی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:35

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق چاروں زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر پرانی بھال پھاٹک کے نزدیک کار نمبر LEB1190اوورٹیک کرتے ہوئے آگے جانے والے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد درخت سے جا لگی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار عدنان علی ولد غلام مرتضیٰ سکنہ محلہ سول ہسپتال فتح جنگ موقع پر جاں بحق جبکہ کار میں سوار افضل ولد طورا باز سکنہ چکلالہ سکیم راولپنڈی اس کی اہلیہ اور دو بچے شدید زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس آئی حاجی طارق جائے حادثہ پر پہنچ گئے میت اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فتح جنگ پہنچائیں ۔جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد چاروں زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جبکہ جاںبحق ہونے والے عدنان کی میت ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :