پاپوا نیو گِنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

سونامی پاپوا نیو گِنی، انڈونیشیا، ناؤرو اور جزائر سولومن کے ساحلوں سے ٹکرا سکتی ہیں،زلزلے کا مرکز نیو آئرلینڈ سے 60 کلومیٹر مشرق میں 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، امریکی جیولوجیکل سروے

اتوار 18 دسمبر 2016 13:00

پاپوا نیو گِنی میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

پورٹ مورسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پاپوا نیو گِنی میں انتہائی طاقت ور زلزلے کے بعد کئی ممالک کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر اور امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جاری کیے گئے انتباہ کے مطابق سونامی پاپوا نیو گِنی، انڈونیشیا، ناؤرو اور جزائر سولومن کے ساحلوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزارت برائے سول ڈیفنس نے ملک کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح8بجکر 51منٹ پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز نیو آئرلینڈ سے 60 کلومیٹر مشرق میں 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

متعلقہ عنوان :