کارکردگی کے حوالے سے سرسید یونیورسٹی میں بڑا اتار چڑھائو رہا ہے، چانسلر جاوید انوار
پیر 19 دسمبر 2016 21:03
(جاری ہے)
لہذاغیر فعال شعبہ جات کو جدید تقاضوں کے مطابق نہ صرف فعال کیا گیا بلکہ ان کی تنظیمِ نو بھی کی گئی۔
نئے شعبہ جات متعارف کرا ئے گئے۔درست سمت میں موثر اور بروقت اقدامات کے نتیجے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے سرسید یونیورسٹی کو اول درجہ کی جامعات کی فہرست میں شامل کرتے ہوئے اس کا "W" اسٹیٹس بحال کردیا ہے جو معیار و کارکردگی کے حوالے سے جامعات کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔اسی طرح چارٹر انسپکشن اینڈ ایوالیوشن کمیٹی سندھ نے بھی نجی انجینئرنگ جامعات کے درجے میں سرسید یونیورسٹی کو اول درجہ کی یونیورسٹی قرار د یا ہے ،اس سال میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے جس میں ٹرانسپیرنسی کو نہ صر ف یقینی بنایا گیا ہے، بلکہ ٹرانسپیرنسی نظر بھی آ رہی ہے۔سرسید ٹاور کا پہلاphase تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔انھوں نے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سرسید احمد خان کے نام سے جُڑے ہوئے اداروں کی ترقی و فروغ کے لئے پوری دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور ان اداروں کو اعلیٰ مقام اور عروج پر پہنچانے کی جستجو ہی ان کا ھدف ہے۔قبل ازیں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے ایسوسی ایشن کی گزشتہ سال کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کی اور یونیورسٹی کی کامیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔ سرسید یونیورسٹی میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں بلکہ علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بھی سول ڈپلومہ کا نیا شعبہ متعارف کرایا گیا ہے۔جدید علوم کے فروغ کے لیے ایسوسی ایشن ایک جدید لائبریری قائم کررہی ہے اور ویب سائٹ بھی بنائی جارہی ہے جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران سمیت ممتاز علیگیرین کا ریکارڈ آن لائی دستیاب ہو سکے گا۔مذکورہ اجلاس میں گزشتہ سال کی میٹنگ کے منٹسminutes اتفاقِ رائے سے منظور کر لئے گئے۔علاوہ ازیں خازن انجینئرمحمد محسن خان نے اجلاس میں ایسوسی ایشن کی آڈٹ شدہ مالیاتی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.