کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی پشتونخوامیپ کے ترجیحات میں شامل ہے
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان کا تقریب سے خطاب
پیر 19 دسمبر 2016 23:33
(جاری ہے)
جس سے یونین کونسل فیض آباد کے ڈپٹی چیئرمین صادق کاکڑ اور نیاز محمد نیاز نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ فائنل میچ ذاکر شہید فٹبال کلب پشین اور حسن اکیڈمی کوئٹہ کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ذاکر شہیدفٹبال کلب پشین نے جیت لیا ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان نے کہا کہ مختلف کھیلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی تربیت کیلئے مواقع فراہم کرنا ضروری ہے اس سے نوجوان نسل ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتی ہے اور وہ ایسے مثبت کھیلوں کے ذریعے معاشرے کے کار آمد افراد بن سکتے ہیں۔پشتونخوامیپ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ہر قسم کی تعاون جاری رکھے گی اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرکے اتحاد واتفاق کی فضا کو مزید پروان چڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے کھیلوں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی ہمہ گیر ترقی بالخصوص امن وامان کی بحالی ، چوروں ڈاکوئوں ، عوام دشمن عناصر کی نشاندہی ، سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری اور سرکاری ہسپتالوں کو فعال بنانے اور سرکاری ملازمین کو عوام کے خدمت پر مامور کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ آخر میں ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ خان روشان نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 30ہزار اور دونوں ٹیموں کیلئے 4-4ہزار اور ریفریوں کیلئے ایک ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ، علی محمد کلیوال ، نیاز محمد نیاز ، سید سعد اللہ آغا ، ڈپٹی چیئرمین محمد علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کے طرف سے فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ساتھ 70ccموٹر سائیکل انعام میں دیا گیا۔ فائنل میچ میں علاقے کے ہزاروںشرکاء نے شرکت کی ۔مزید قومی خبریں
-
دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
-
وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی زیر صدارت بارڈر ایریا کے چیلنجز کے لیے افتتاحی میٹنگ کا انعقاد
-
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،16روپے روٹی پر اتفاق
-
مولا نا فضل الرحمن کے قریبی دوست پیر سید جاوید حسین شاہ انتقا ل کر گئے
-
ریسکیو سروس نے انٹرنیشنل فائر فائٹرز ڈے منایا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فائر فائٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
-
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے فائر فائٹرز پاکستانی قوم کے ہیروہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
کے الیکٹرک نے بنیادی ٹیرف میں 3.8 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا
-
روات پولیس نے شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
-
ڈیرہ اسماعیل خان،بیوی کے رقم دینے سے انکار پر شوہر کا بیوی پر بہیمانہ تشدد، بیوی کا حمل ضایع ہوگیا
-
ملک بھر میں ہفتہ کو فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا
-
سندھ میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ جدید آٹومیٹڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں ،وزیرٹرانسپورٹ سندھ
-
پیپلزبس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز،وزیر اعلی نے آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.