تحریک انصاف کے زیراہتمام سنی شوران میں قطری شہزادوں کے تلور کے شکار کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:33

تحریک انصاف کے زیراہتمام سنی شوران میں قطری شہزادوں کے تلور کے شکار ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام سنی شوران کے علاقے میں قطری شہزادوں کی جانب سے کئے جانے والے تلور کے شکار کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

(جاری ہے)

مظاہرین سے نواب زادہ شریف جوگیزئی ،سردارخادم حسین وردگ ،سرداراورنگزیب رخشانی ،سردارزین العابدین خلجی، ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر سید بسم اللہ آغا اور خواتین ونگ کی رہنماء منورہ منیر نے خطاب کیا ،مقررین نے کہاکہ سنیشوران کو قطری شہزادوں کے حوالے کرناکسی صورت منظور نہیں ہے ،نہ ہی بلوچستان لاوارث ہے اورنہ ہی ہم غریب کسانوں کااستحصال کرنے کی اجازت دینگے ،مقررین نے کہاکہ سنی شوران سمیت پورے بلوچستان میں لمبے عرصے سے خشک سالی کی وجہ سے کسان معاشی طور پر انتہائی کمزور ہوچکے ہیں ،امسال اللہ کی رحمت سے کچھ بارشیں ہوئی جس سے بارانی علاقوں کے کسانوں کی فصلیں آباد ہوئی اس وقت گندم ،چنے اور جوار کی فصلیں تیار کھڑی ہیں ،جہاں قطری شہزادے تلور کاشکار کرنے کیلئے آئینگے ،شکار کے ضمن میں درجنوں گاڑیاں اور مسلح گارڈز علایق میں آئینگے اور شکار کے دوران فصلوں کو شدیدنقصان پہنچائینگے جو کہ غریب کسانوں کا معاشی قتل ہوگا ،پاکستان تحریک انصاف کسی صورت غریب کسانوں کے ساتھ یہ ظلم وناانصافی نہیں ہونے دیگی ،انہوں نے کہاکہ قطر برادر اسلامی ملک ہے ہم قطر کے ساتھ پاکستان کے خوشگوار تعلقات کے خواہاں ہے مگر اپنے کسانوں اور فصلوں کے برباد کرنے کی اجازت کسی طور نہیںدینگے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اتحریک انصاف ظلم کا نظام ختم کرنے کیلئے میدان عمل میں آئی ہے ہماری جنگ ہر اس ظالم اور جابر کے خلاف ہے جو غریب کااستحصال کرتاہے وہ جو بھی وہ اور جہاں بھی ہو ہم اس کے ہاتھ روکھیںگے ،انہوں نے کہاکہ پچھلے دنوں ضلع واشک کے کچھ لوگوں نے یہاں آکر محض تحفظات کے اظہار پر ہی اکتفاء کیا مگر پاکستان تحریک انصاف اس وقت تک اپنااحتجاج جاری رکھے گی جب تک قطری شہزادے اپنے شکار کاارادہ منسوخ کرکے یہاںسے چلے نہیں جاتے ۔

متعلقہ عنوان :