بھارت آئی سی سی ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئیگی :نجم سیٹھی
منگل 20 دسمبر 2016 13:46
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20دسمبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں ہم سے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا،اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے ایونٹس میں بھارت اور پاکستان کے مابین میچز سے سب سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے اس لیے آئی سی سی ایونٹ میں بھارت ہم نے کھیلنے سے انکار نہیں کرسکتا کیوں کہ اس سے اسے بھی کافی پیسے ملتے ہیں۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگلے سال بڑی ٹیم پاکستان آئے گی اور مہمان ٹیم لاہور میں میچ کھیلے گی،پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کی تیاری مکمل کرلی ہے،دعا ہے کہ حالات ٹھیک رہیں ۔سابق چیئر مین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق پاکستان کا اثاثہ ہیں ،وہ اپنے کیریئر کا فیصلہ خود کریں گے ،آسٹریلیا کیخلاف پاکستان نے شاندار کارکردگی سے کم بیک کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.