اماراتی شہری ضرورت مند بچوں کی مددکے لئے 7 دنوں میں 712کلو مٹر سفر طے کرے گا

منگل دسمبر 14:37

د بئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) اماراتی شہری نے ضرورت مند بچوں کی مدد کے لئی7 دن میں پورے امارات کا سفر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ اماراتی شہری سعودی عرب سے ملحقہ متحدہ عرب امارات کے بارڈر والے علاقے الغفیطہ سے شروع کرے گا اور 7دن میں 712کلو میٹر سفر طے کر کے ضرورت مند بچوں کی امداد کے لئے مہم کے ساتھ اپنا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کروا لے گا۔اس دوران وہ تمام 7ریاستوں سے گزرے گا۔

Your Thoughts and Comments