ْخواتین کی ترقی اور انہیں حقوق کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،سکندرشیرپائو
جمعرات 22 دسمبر 2016 18:31
(جاری ہے)
سیمینار میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت محترمہ انیسہ زیب طاہر خیلی ،سیکرٹری سماجی بہبود عبدالجبار خان ، خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی خواتین ونگ کی صدرشامامہ عنبرارباب ،ڈاکٹر انوشہ خان چیئرپرسن جنڈر سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی اورڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے علاوہ کارکن خواتین اور خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ ہماری آبادی میں 22% کارکن خواتین شامل ہیںجن کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے خواتین کی تعلیم پر توجہ دینا نہایت ضروری ہے ۔صنفی تشدد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت مزید اقدامات کررہی ہے تاہم معاشرتی سطح پر شعور کی بیداری نہایت ضروری ہے تاکہ خواتین کومعاشرے میں باعزت ماحول فراہم ہو سکے اور وہ اپنے معاشرتی کردار کو مثبت انداز میں ادا کریں۔صوبائی سینئر وزیر نے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت کی طر ف سے قانون سازی سمیت دوسرے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں قائم شدہ بولو ہیلپ لائن ، خواتین کمیشن اور ورکنگ وومن ہاسٹل کے قیام سے معاشرے میں مثبت تبدیلی نظر آرہی ہے جبکہ چترال سمیت مختلف اضلاع میں دارالامان کے قیام کو آئندہ سال اے ڈی پی میں شامل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے محکمہ کے ذمہ داروں کو ہدایت کی کہ ایک مہینے کے اندر ورکنگ وومن کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محنت و افرادی قوت محترمہ انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا کہ آج اسمبلیوں ،یونیورسٹیوں ،دفاتر اور سیاسی و سماجی تقاریب میں خواتین سے متعلق مسائل پر ہونے والی بحث اس سلسلے میں آگہی کی طرف بڑی کامیابی ہے جس کی بدولت آج کی خواتین بیدار ہوئی ہیںاور ان کی محنت ہی سے خواتین کو حقوق او ر سہولیات کی فراہمی کا عمل پورے معاشرے میں پروان چڑھے گا۔انہوں نے گھروں سے باہر مختلف اداروں میں کام کرنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ دیہاتوں اورگھروں میں کام کرنے والی خواتین کی سخت محنت اور جفاکشی پر بھی بحث کی اور کہا کہ قومی معیشت اور معاشرت کی ترقی میں وہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔صوبائی وزیر نے مختلف انداز تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صنف نازک کے لفظ -"ک"کو کام اور کامیابی کیلئے وقف کیا جائے تو یہ صنف ناز بن جاتی ہے جس سے خواتین کے معاشرتی قد کا اندازہ ہوتا ہےمزید اہم خبریں
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.