جاب فیئر میں 400 نوجوانوں کوخیبر پختونخوا کی مختلف صنعتوں اور تجارتی اداروں میں ملازمت فراہم کردی
جمعرات 22 دسمبر 2016 20:21
(جاری ہے)
اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدور غضنفر بلور ،ْ ملک نیاز احمد ،ْ فواد اسحق ،ْ سرحد چیمبر کے نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی ،ْ باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ ،ْ ٹسڈک کے پروگرام منیجر فیض محمد ،ْ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن خان گل اعوان ،ْ انجینئر مقصود انور پرویز ،ْ صدر گل ،ْ معروف صحافی امجد عزیز ملک اور صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ٹسڈک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے دونوں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں بتایا کہ سرحد چیمبر صوبے میں روزگار کی فراہمی کے لئے ٹسڈک ،ْ ٹیوٹا اور دیگر ٹیکنیکل اینڈووکیشنل اداروں کے ساتھ مل کر متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر ٹیکنیکل اداروں کے مابین کوآرڈینیش کے فروغ اور فنی تعلیم اور مہارت سے آراستہ نوجوانوں کو مختلف صنعتوں اور کاروبار میں روزگار کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور اس مقصد کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتیں آن جاب ٹریننگ کرنے والے افراد کو وظیفہ کے طور پر مالی امداد کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحد چیمبر یورپی یونین کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ قریبی روابط کا فروغ چاہتا ہے تاکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم ہوسکیں۔ انہوں نے ترکمانستان کے صحافیوں کو صوبے میں صنعت و تجارت کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پر یورپی یونین کی ہیومن ریسورس ایڈوائزر مس سعدیہ نے یورپی یونین کی جانب سے صوبے میں ٹسڈک کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ پروگرام کے لئے اٹھائے جانیوالے اقدامات آگاہ کیا ۔ ترکمانستان کے صحافیوں نے 2017ء میں ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں کے حوالے سے چیمبر کے ممبران کو آگاہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.